اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، باوثوق ذرائع نے التوافق ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ قطیف کے گورنر جلوی بن سعید نے علاقے کے 13 شیعہ عمائدین سے کہا ہے کہ الشرقیہ کے حکمران شہزادہ محمد بن فہد نے الشرقیہ میں امن و امان کے فوری قیام پر زور دیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جلوی بن سعید نے شیعہ عمائدین سے کہا ہے کہ علاقے کے اسیروں کے مسئلے پر آنے والے اتوار کے روز محمد بن فہد سے بات چیت کریں گے۔ان ذرائع کے مطابق شیعہ عمائدین کے وقت نے علاقے کے عوام کے مطالبات جلوی بن سعید کے سامنے رکھے اور جلوی بن سعید نے مطالبات کے لئے اہالیان القطیف کی ایک کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا۔ یادرہے کہ الشرقیہ کے علاقے میں سیاسی و سماجی اصلاحات اور بحرین سے آل سعود کی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کرنے کے لئے ہونے والے پر امن مظاہروں میں گرفتار ہونے والے نابالغ بچوں کو گذشتہ ہفتے سعودی وزارت داخلہ کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا لیکن ابھی تک بڑی تعداد میں اسیران شیعہ پابند سلاسل ہیں جن میں وہ بھلائے گئے (منسي) قیدی بھی شامل ہیں جنہیں 16 سال قبل الخبر میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں قید کیا گیا لیکن ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں ان کے اہل خانہ اور وکیلوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔.......
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت
